کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان کی چھت گر گئی۔ حادثے میں باپ اور بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے گلگت کالونی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور حادثے میں جاں بحق افراد ہونے والے افراد کی لاشیں نکال لیں۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مرنے والوں میں لیاقت، اس کی بیٹی ثوبیہ اور نواسہ ایان شامل ہے۔