ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے۔
ڈیرن سیمی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا اور ان کی آمد کا خیرمقدم کیا۔
ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لاؤنچ میں شریک ہوں گے اور وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا بھی دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔