موغادیشو کے شاپنگ مال میں دھماکا،11افرادہلاک

موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو کے شاپنگ مال میں بم دھماکا، دھماکے کے باعث ایک عمارت کو نقصان پہنچا جس میں 11 افراد ہلاک جبکہ10 زخمی ہوئے ہیں۔
خبرایجنسی کےمطابق دھماکہ موغا دیشو کے ہماروین ڈسٹرکٹ میں ہوا ، یہ علاقہ تجارتی مرکز ہے جہاں ہر وقت لوگوں کا رش لگا رہتا ہے،دھماکے میں ہلاک ہونےہونےوالوں کی لاشوں اور 10 زخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ صومالیہ میں شدت پسند گروپ الشباب انتہائی متحرک ہے جو دارالحکومت سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتا رہتا ہے۔ الشباب نے گزشتہ دنوں صومالیہ کے پڑوسی ملک کینیا میں بھی ایک ہوٹل پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔