جنرل صلاح زندانی کی فائل فوٹو
جنرل صلاح زندانی کی فائل فوٹو

یمنی فوج کے جنرل حوثی باغیوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے

یمنی فوج کے  ڈپٹی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل صالح زندانی حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ جنرل صالح زندانی گزشتہ ماہ حوثی باغیوں کےڈرون حملےمیں زخمی ہو گئےتھے  وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضع رہے کہ گزشتہ ماہ العندفوجی اڈےپرحوثی باغیوں کےحملےمیں4فوجی افسران ہلاک،8زخمی ہوئےتھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سرپرستی میں یمن کےمتحارب فریقین کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دورکل شروع ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ہونیوالےمذاکرات اردن کےدارالحکومت عمان میں منعقد ہونگے،دوسرےدور کے دوران جنگی قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کی جائے گی۔