وزیر خارجہ شاہ محمود قریشے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے،ہر روز کشمیریوں کےلیے زندگی مشکل تربنائی جارہی ہے۔
لندن میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی جل رہی ہے اور وہاں کے لوگ خوفزدہ ہیں، کشمیرمیں سیکڑوں اجتماعی قبروں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کےلیے کمیشن بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعویداربھارت نے کیوں سینسرشپ لگائی ہوئی ہے،بھارت نےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآج تک ایک مقدمہ بھی نہیں چلایا۔