پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی کو یقینی بنانے کے لیے منگل کو ایک غیرمعمولی پریس کانفرنس کی ہے۔
لاہور میں اس پریس کانفرنس میں احسان مانی نے اعلان کیا کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ 2019 تک کپتان رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز کپتان ہیں، کپتان رہیں گے۔
اس سے پہلے سرفراز کی کارکردگی کے سبب ان پر تنقید کی جا رہی تھی اور ان کی کپتانی پرسوالات اٹھ رہے تھے۔
تاہم احسان مانی نے سرفراز کی کارکردگی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرفراز کی فیلڈنگ آج بھی وہی ہے جو پانچ برس پہلے تھی۔ سرفرارز وکٹ کیپنگ میں بھی دنیا کے ٹاپ وکٹ کیپئر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سارا کرکٹ بورڈ سرفراز کے ساتھ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ پے درے پے شکستوں پر احسان مانی نے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، ہمیں شکست سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہمیں سرییز جیتنی چاہیے تھے۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ سرفراز میں شروع سے ہی لیڈرشپ کی صلاحیت موجود ہے جو انڈر 19 میں نظر ٓئی۔ سرفراز کپتانی تینوں فارمیٹ میں اچھی ہے، پاکستان نے لگاتار کرکٹ کھیلی تھکاوٹ آجاتی ہے۔
سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے لیے ورلڈ کپ میں کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کے لیے اچھے سے اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سرفراز کا کہنا تھا، پی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے اعتماد کیا۔