مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید
مریم اور ان کے والد نے اپنی جماعت کو اس مقام تک پہنچایا، وزیرداخلہ شیخ رشید

شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صلح کرلی

وقافاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صلح کرلی ہے۔

انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،تنقید کرنے والے یہ نہیں سوچ  رہے کہ ہمیں لوٹا ہوا پاکستان دیا گیا۔2019 میں عمران خان قوم کو مشکلات سے نکال لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو20 سال پہلے بھی یہی بیماریاں تھیں،اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ ایسی ہی  بیماریوں مبتلا ہو جاتے ہیں،یہ پکڑے جائیں تو مُردوں کی طرح گر جاتے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ بڑے چوروں کو آئین و قانون کے شکنجے میں لانا چاہیے، اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پھر چھوٹے چوروں کو بھی رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کیلیے میرا نام وزیراعظم نے تجویز کیا، پبلک اکائونٹس کمیٹی کو چلانا اسپیکر کا کام نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس میں مار آصف زرداری اور نواز شریف کی وجہ سے پڑی ہے، کئی لوگ امریکی صدر کے پاس جاتے تو کاغذ پر لکھا پاس رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران کی دوستی اور محبت میں خاموش ہوں،بچہ نہیں ہوں جس دن بول پڑا سب کچھ  کھول کر رکھ دوں گا۔عمران کو دورہ فیصل آباد کیلیے کہوں گا۔