فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عمارت میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک ، 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
مقامی پولیس نے ایک خاتون کو عمارت کو آگ لگانے کے شبہے میں حراست میں لے لیا ہے۔
پیرس کے پوش علاقے میں 8 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے،ریسکیو حکام نے چھت پر پناہ لینے والے متعدد افراد کو بچایا جبکہ متاثرہ عمارت کی نزدیکی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔
جنوب مغربی پیرس کے 16ویں ڈسٹرکٹ کی آٹھ منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ گزشتہ چند سالوں میں پیرس میں آتشزدگی کا سب سے خطرناک واقعہ ہے،
پولیس کے مطابق عمارت کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے، اس سلسلے میں ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے،پولیس نےمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پیرس کے پراسیکیوٹر نے منگل کی صبح جائے وقوعہ پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبے پر گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت ہماری تحویل میں ہیں۔