افغانستان میں ایک طرف امن عمل کے لیے طالبان سے مذاکرات ہو رہے ہیں تودوسری جانب افغانستان میں خانہ جنگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں دو مختلف حملوں میں 21افراد کو ہلاک کردیا، ۔افغان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان نے حملہ گزشتہ رات کیا تھا۔
افغان حکام کے مطابق طالبان نے افغانستان میں دو مختلف حملوں میں 21افراد کو ہلاک کردیا ۔صوبہ بغلان میں طالبان نے ایک چوکی پر حملہ کرکے 11پولیس اہلکاروں کو گولیوں سے نشانہ بنایاجبکہ 5اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
ایک اور واقعے میں صوبہ سمنگان میں طالبان نے گائوں میں مقامی میلشیا پرحملہ کرکے10افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اس حوالے سےصوبائی گورنر کے ترجمان صدیق عزیزی نے بتایا کہ ’ضلع ڈیڑہ ون صف میں طالبان کے حملے میں 4 افراد بھی زخمی ہوئے،طالبان نے دونوں واقعات کی ذمےداری قبول کر لی۔