سعودی عرب میں سرکاری اداروں کے اخراجات پر نظر رکھنے اورغیرضروری اخراجات روکنے کے لیے ایک نئی وزارت قائم کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایاہے کہ نئی وزارت کے ذریعے بدعنوانی پر نظر رکھی جائے گی، یہ وزارت محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر بھی نظر رکھے گی۔
نئی وزارت کے قیام کے بعد سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا کہ جو بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچائے گا اس کو سبق سکھائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے سرکاری فنڈز کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔