وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نےپی ایس ایل کے حتمی مرحلےکاایک میچ کوئٹہ میں کرانےکی خواہش کااظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام خط میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت میچ کےانعقادکےلیےہرممکن تعاون کےلیےتیارہے۔
ان کا کہناتھا کہ کرکٹ میچ کیلیےکوئٹہ اورصوبےمیں امن وامان کی صورتحال سازگارہے، بلوچستان کے لوگوں کی خواہش ہےوہ بین الاقوامی کرکٹرزکواپنےشہرمیں کھیلتادیکھیں۔
جام کمال خان کا خط میں کہنا تھا کہ بلوچستان کےعوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتےہیں ، طویل عرصہ سےکوئٹہ میں کرکٹ کابین الاقوامی میچ نہیں ہوا۔