فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹریفک پولیس کا پیٹی بندبھائیوں کےخلاف کریک ڈائون

اےآئی جی ٹریک پولیس امیرشیخ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےپولیس اہلکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن کاحکم جا ری کر دیا۔
ٹریفک پولیس نے پیٹی بندبھائیوں کےخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعددگاڑیاں بندکردیں، 57پولیس اہلکاروں کےچالان اورجرمانہ کر دیاگیا۔

اےآئی جی ٹریفک پولیس امیرشیخ نے کہا کہ بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوارپولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے ،فینسی نمبر پلیٹ یابغیررجسٹریشن گاڑیوں کےخلاف بھی کارروائی کیجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ملازمین کی گاڑیاں بھی قانونی ضابطےمیں لائی جائیں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں۔

یہ کارروائی اےآئی جی ٹریفک پولیس امیرشیخ کی ٹریفک سیکشن کوخصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے۔