برازیل میں کان کے قریب ڈیم ٹوٹنے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد150سے تجاوزکرگئی جبکہ اب بھی سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں۔
نجی ٹی وی نے غیرملکی خبر ایجنسی کےحوالے سے بتایاہےکہ برازیل میں کان کے قریب ٹوٹنے والے ڈیم کے بعد پانی کے ریلے میں بہنے والے 194 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔
لاپتا افراد میں ڈیم کے قریب کان میں کام کرنے والے کان کن اور نزدیکی علاقوں کے رہائشی شامل ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
برازیلی حکام کے مطابق واقعے میں جاری امدادی کارروائیوں کے دوران 170 افراد کو بچالیا گیا ہے جن میں سے 23 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں ایک کان کے قریب ڈیم ٹوٹنے کا حادثہ 25جنوری کوپیش آیاتھا جس کے بعد آنے والے مٹی اور گرد کے سیلاب نے تباہی مچادی تھی۔