ٹرمپ کاایک متنازع فیصلہ، ناکام شخص ورلڈ بینک سربراہ نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ بینک کے سربراہ کے لیے محکمہ خزانہ کے عہدے داراورناکام شخص ڈیوڈ مالپاس کو نام زد کردیا ہے جس کےباعث ان پرایک بار پھر شدیدتنقید کی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نے غیرملکی خبرایجنسی کے حوالےسے بتایاہےکہ مطابق ورلڈ بینک کی سربراہی کے لیے نامزد افراد کا باضابطہ اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس مالپاس کے آفس کے 20 افراد نے ان کے انتظامی امور چلانے کے انداز سے نالاں ہوکر ملازمت چھوڑ دی تھی۔

ڈیوڈ مالپاس نے اپنی زندگی میں ایک سرمایہ کاری بینک بھی کھولا تھا جوبدانتظامی اورشدید مالی بحران کے سبب2008میں بند ہوگیاتھا۔

دیگر کاروباری ادارے اور بینک چلانے میں ناکامی کے بعد انہوں نے اینسما گلوبل کے نام سے اپنی اکنامک فرم کھول لی تھی جسے وہ اب بھی چلانے کی کوشش کررہےہیں۔

نامزد ڈیوڈ مالپاس نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے معاشیات کے مضمون میں تعلیم حاصل کی اور وہ سابق ریپلکن صدور رونالڈ ریگن اور جارج بش کے دور میں محکمہ خزانہ میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔