بھارت میں سوائن فلو نے وبا کی شکل اختیار کر لی،رواں سال 2019 میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 226 ہو گئئ ہے۔
اب تک ملک بھرمیں سوائن فلو کے6 ہزار 700 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2018 میں سوائن فلو کے 798 کیسزاور68 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ریاست راجستھان سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثرہے جہاں اس سال اب تک85فراد ہلاک ہو چکے اور2,263 متاثر ہیں۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق سوائن فلو سے متاثرہ ریاستوں میں گجرات دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 43 جبکہ پنجاب میں30افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں افراد ماتاثر ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں میں سوائن فلو کےعلاج کیلیے سینٹر قائم کر دیے گئےہیں جہاں متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے،لوگوں سے احتیطی تدا اختیارکرنے کیلیے کہا گیا ہے۔
ریاست ہما چل پردیس میں سوائن فلو نے 16 لوگوں کی جان لے لی ہے، گزشتہ 20دنوں میں 10 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
2018 میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداددوتھی۔ یہ معلومات ہماچل پردیش کے وزیر صحت وپن پرمار نے اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے دی ہیں۔
سوائن فلو سے متاثر 35 افراد کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سوائن فلو سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ کھانسی، بخار اور زکام ہونے کی صورت میں فوراً ہسپتال سے رجوع کیا جائے۔
دارالحکومت دیلی اور ریاست ہریانہ میں بھی سیکڑوں افراد اس وبا کی زد میں ہیں جہاں لوگوں کا علاج جا ری ہے۔دہلی میں ایک شخس کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
وپن پرمارکے مطابق پیر کو دو لوگوں کی موت سوائن فلوسے ہوئی۔ریاست میں سوائن فلو کی حالت کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرمار نے کہا کہ کانگڑا اور شملہ اضلاع میں بالترتیب 36 اور 33 مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔ریاست بھر میں کل 113 کیس سامنے آئے ہیں۔
سوائن فلو میں مبتلا 21 لوگوں کا یہاں کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج اور اسپتال میں علاج چل رہا ہے جبکہ آٹھ افراد ٹانڈا شہر میں واقع ڈاکٹر راجندر پرساد گرومیٹ میڈیکل کالج میں داخل ہیں۔
سال 2018 میں ریاست میں سوائن فلو سے صرف دو لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 2017 میں یہ تعداد 17 تھی۔اسی طرح 2016 میں پانچ اور 2015 میں سات افراد اس بیماری سے ہلاک ہوئے تھے۔
ریاست میں سوائن فلو کا پہلا کیس 2009 میں سامنے آیا تھا۔غور طلب ہے کہ کچھ وقت پہلے ہی کانگریس لیڈر اور چھ بار ہماچل پردیش کے وزیر اعلی رہ چکے ویر بھدر سنگھ کو بھی سوائن فلو ہو گیا تھا۔فی الحال ان کی صحت ٹھیک ہے۔