کرپشن اوررشوت ستانی کے مقدمات کے الزامات پر برازیل کی جیل میں قید 73سالہ سابق صدر کوبدعنوانی کے مقدمہ میں 13برس قید کی سزاسنادی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بدعنوانی کے جرم میں جیل میں قید برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کو ایک اور مقدمے میں تقریباً 13برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
برازیل کی ایک عدالت نے ان کے خلاف ایک نئے مقدمے میں یہ فیصلہ سنایا۔ ان پر کرپشن اسکینڈل اور رشوت ستانی کے الزامات تھے۔
73 سالہ سابق صدر کو 2017ء میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تقریباً 12 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔