’صحافی خاشقجی کو سعودی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا‘یواین رپورٹ

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیاگیاتھا۔

مشن میں شامل نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ اگینز کلیمرڈ نے کہا ہے کہ سعودی اہلکاروں نے جمال خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت وحشیانہ انداز میں قتل کیا۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے لیے ترکی جانے والے تین رکنی انکوائری کمیشن نے خاشقجی قتل کیس سے متعلق آڈیو ثبوت کا جائزہ لیا۔

اگنیز کا مزید کہنا ہے کہ استنبول میں دوران تفتیش جمع کیے گئے شواہد سے بادی النظر میں یہ پیشہ ورانہ بد اعمالی کا کیس ہے جبکہ سعودی عرب نے ترکی کی تحقیقات میں رخنے بھی ڈالے۔

تقریباً 4 ماہ بعد بھی جمال خاشقجی کی لاش نہیں مل سکی ہے۔واضح رہے کہ تین رکنی کمیشن جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے رپورٹ جون میں پیش کرے گا۔