لاہور کی مولانا شوکت علی روڈ پرقائم فرنیچر مارکیٹ میں رات گئے لگنےوالی ہولناک آگ پر قابو پالیا گیاجس کے بعدکولنگ کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 10 سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔ آگ لگنے کے باعث فرنیچر مارکیٹ میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے آگ کی شدت دیکھتے ہوئے مزید فائرٹینڈر فوری طور پر طلب کیے گئے تھے۔