اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فائل فوٹو
اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فائل فوٹو

مرغی چور جیل میں ہے،300 ارب لوٹنے والے کی ضمانت ہو گئی۔فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست کی بدولت نواز شریف ،زرداری کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ15 مرغیاں چوری کرنے والا جیل میں ہے اور 300 ارب روپے لوٹنے والے باپ بیٹی کی ضمانت ہوگئی۔

ان اک کہناتھا کہاگر تحریک انصاف نہ ہوتی تو قوم پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں ہی پھنسی رہتی، عمران خان کی وجہ سے نوازشریف اور آصف زرداری سیاست ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نھےے کہا کہ ہمیں اقتدار میں آتے ہی سب سے اہم چیلنج معیشت کا تھا،مجموعی آمدن پانچ سے چھ ٹریلین ہے جس میں 632 ارب تو خسارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر تحریک انصاف کو کسی قسم کا کوئی چیلنج نہیں،دھرنےکے بعد سیاسی طورپرلوگوں میں شعور پیدا ہوا۔

انہوں نے مزید کہا ک سندھ کا ترقیاتی بجٹ 2ہزارارب روپے  ہے جس میں700 ارب روپے جعلی اکاؤنٹس  اور اومنی گروپ کے اکاؤنٹس میں چلا گیا، ڈاکو ڈاکے کےبعد پیسے اپنی عیاشیوں پر لٹاتا ہے یہی پچھلے حکمرانوں نے کیا۔