کینیڈا میں مسجد پر حملے اور6 افراد کے قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی،ملزم کاتعلق کینیڈاکے صوبے کیوبک سے ہے جہاں 2017میں اس نے مسجد پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجہ میں 6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
29 سالہ کینڈین نوجوان کو حملے کے فوری بعد گرفتارکرلیاگیا تھا جس پر دوسال سے دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چل رہاتھااورکچھ عرصہ قبل اس پرفرد جرم عائد کردی گئی تھی۔
کیوبک صوبے کی مقامی عدالت نے گذشتہ روز ملزم کو الزامات ثابت ہونےپر عمر قید کی سزاسنادی جس کے بعدملزم کو صوبائی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔