بارسلونامیں ٹرینوں کے تصادم میں ڈرائیور سمیت تین افرادہلاک

اسپین میں دوٹرینوں کے تصادم میں ٹرین ڈرائیورسمیت تین افراد موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بارسلونااورمینریساآنے اورجانے والی مسافرٹرینیں ایک ہی ٹریک پرہونے کے باعث شام ساڑھے بجے ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔

دونوں ٹرینوں کا تصادم بارسلونا سے 35کلومیٹر دورہوا، حادثے میں ٹرین کی متعددبوگیاں پٹری سے اترگئیں اور تین مسافر موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کےمطابق تینوں ہلاک افراد کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جبکہ دیگر 16کی حالت خطرے سے باہر ہےباقی 76مسافروں کو سنگین نوعیت کی چوٹیں نہیں آئی ہیں جس کے باعث انہیں طبی امداد دیگر گھر بھیج دیاگیاہے۔

صوبائی ٹرین سروس کے چیف نے فوری طورپرحادثے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے جس نے ٹرین حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں،دوسری جانب ٹریک کی مرمت کرکے اس کے قابل استعمال بنادیاگیاہے۔