اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا،حکومت نے اتحادی جماعتوں کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ق لیگ اور بی اے پی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک وزارت دی جائے گی جبکہ دوسری جانب پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا حلف اٹھائیں گے۔