نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو
نواز شریف کا بیانیہ عوام کو سمجھ آرہا ہے۔فائل فوٹو

علیم خان کےبعداگلی باری پرویز الہٰی کی ہے،راناثنااللہ کادعویٰ

لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب اور ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ علیم خان کے بعد اب اگلی باری پرویز الٰہی کی ہے،انہوں نے کہاکہ پرویز الٰہی نے ناراضی ظاہر کی ورنہ پہلا نمبر پرویزالٰہی کا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے کہاکہ مارچ تک اپوزیشن کے 50سیاسی رہنماؤں کو پکڑنا ہے توپھر 5حکومت کے لوگ بھی پکڑنے ہوں گےاس لیےاگلی باری پرویز الہٰی کی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا،گرفتاری سے قبل علیم خان اور پرویز الٰہی کے فون ٹیپ ہورہے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم کی خرابی ہے کہ عثمان بزدار جیسا ریموٹ کنٹرول وزیراعلی پنجاب جیسے صوبے پر حکمران ہے،سسٹم کی خرابی ہے کہ جسے عمران نیازی اپنا چپڑاسی رکھنے کو تیار نہیں تھا،وہ اس کا ترجمان ہے ۔