پرویز رشید نےنوازشریف کیلئے ڈیل کی تصدیق کردی

لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نواز شریف کیلئے ڈیل سےمتعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم کیلئے ڈیل کے معاملات طے پا رہے ہیں، عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد قائد ن لیگ علاج کیلئے بیرون ملک جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ڈیل کر لیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے مسلسل ایسی خبروں کی تردید کی جا رہی تھی لیکن اب ان خبروں کی تصدیق کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کیلئے ڈیل کے معاملات طے پا رہے ہیں۔پرویز رشید نے کہاکہ نواز شریف کو عدالت سے ریلیف ملنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف کو جیسے ہی عدالت سے ریلیف ملے گا، وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔