بمباری کے نتیجے میں شہید بچوں کی فوٹو (فوٹو فائل)
بمباری کے نتیجے میں شہید بچوں کی فوٹو (فوٹو فائل)

ہلمند میں امریکی بمباری سے 21 شہری شہید

افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں 21 شہری شہید ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ جبکہ 8 خواتین اور 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

امریکی فوج کی جانب سے صوبہ ہلمند میں ضلع سنگین کے علاقے سروان قالا میں شہری علاقے میں بمباری کی گئی اور متعدد شہریوں کے گھروں کی تلاشی بھی لی گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 شہری شہید ہوگئے جبکہ 8 خواتین اور 6 بچے زخمی بھی ہوئے۔

بمباری کے نتیجے میں متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے جبکہ علاقے میں قائم ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔

ہلمند سے افغان سینیٹر ہاشم الکوزئی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 21 افراد شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے میں مارے گئے کسی شخص کا تعلق طالبان سے نہیں تھا۔

طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری ہونے کے باوجود یہ بمباری کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے جنگ بندی سے انکار کے بعد امریکہ نے دبائو بڑھانے کیلئے حملے تیز کیے ہیں۔