اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کل آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہآئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹائن لگارڈاور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات دبئی میںہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے خیالات جاننے کا موقع ملے گا اور بیل آؤٹ پیکیج کے حوالے سے بات چیت ہوگی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان کا آخری بیل آؤٹ پیکیج ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کوئی مسئلہ نہیں بلکہ اس ڈیل سے جڑی شرائط مسئلہ ہیں، ہمیں ایسی ڈیل چاہیے جو قلیل مدت میں ہماری مدد کرے اور طویل مدتی ترقیاتی اہداف متاثر نہ ہوں ، انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسی شرائط نہیں چاہئیں جس سے پاکستان کی ترقی کو نقصان پہنچے۔