اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیراعظم کو اناڑی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آپ اندر سےمکمل اناڑی تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ خان صاحب آپ کا میک اپ کرکے آپ کو قوم پر مسلط کیا گیا لیکن اب ایک ایک کرکے آپ کا میک اپ اتررہا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے قرض سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے قرضہ لیا تو موٹروے بنایا، آپ نے قرضہ لے کر کیا کیا؟۔