اسلام آباد: حکومت اور ق لیگ کے درمیان ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اوراتحادی جماعت میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئےتھے کیوںکہ حکومت نے جو وعدےکیے تھے وہ پورے نہیںہوئے تاہم کچھ روز قبل دنووں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی،جس میں پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرئی تھی۔
اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان طے شدہ معاملات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جس کے تحت صوبے کے بعد وفاق میں بھی مسلم لیگ ق کو وزارت دی جائے گی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ اگلے ہفتے اپنی وزرات کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کےمطابق مونس الہیٰ کو صنعت و پیداوار کا قلمدان دیا جائے گا۔
واضح رہے گذشتہ روز (ق)لیگ کے بائو رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔بائو رضوان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق)کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق)کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق)کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔