پنجاب حکومت مدت پوری کرےگی،راناثنااللہ اپنی فکر کر یں،طارق بشیر

لاہور : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے رہنماؤں نے کہاکہ پنجاب حکومت مدت پوری کرکے دکھائے گی،رانا ثنااللہ ہماری فکر چھوڑکر اپنی فکر کریں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےمیڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رانا ثنااللہ کی باتیں جھوٹ کا پلندہ ہیں نجومی بننے والے اپنا سوچیں آگے کیا ہوگا ،فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ جو جے آئی ٹی بنی ہے اس کا رزلٹ کیا آنے والا ہے زرا عوام کو بتائیں رانا مشہود کے جھوٹ بولنے کی جگہ رانا ثنا نے لے لی ہے۔
ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے رانا ثناء اللہ کے دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا چوہدری پرویز الہیٰ گرفتار ہوں گے، نہ ہی پنجاب حکومت کو کچھ ہوگا، چوہدری پرویز الٰہیٰ پر ایسا کوئی کیس نہیں کہ گرفتاری کا خدشہ ہو، یہ اتحاد چلے گا ان کی تمام امیدوں پر پانی پھرنے والا ہے۔