نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہیملٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم نے بھارت کو4 رنز سے شکست د ے کر تین ٹی 20 میچوں کی سیریز2-1 سے اپنے نام کر لی،کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،ٹم سیفرٹ پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔
نیوزی لینڈ نےپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 212 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کیلیے 213 رنزکا بڑا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 208 رنز بناسکی
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے وجے شنکر نے سب سے زیادہ 43 رنز کی اننگز کھیلی ۔شیکھر دھون نے5 ، کپتان روہت شرما نے 38 رن ، ریشبھ پنت ے 28 ، ہاردک پانڈیا نے 21 اور ایم ایس دھونی نے دو رنز بنائے جبکہ دنیش کارتک 33 رنز اور کرونال پانڈیا 26 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے 40 گیندوںپر 76 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی ۔ کین ولیمسن نے 27 رنز ، وکٹ کیپر سیفرٹ نے 43 رنز ، گرانڈ ہوم نے 30 رنز بنائے ۔ بھارت کے کلدیپ یادو نے دو وکٹ لیے جبکہ بھونیشور کمار اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔