افغان صدر سنجیدگی سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔فائل فوٹو
افغان صدر سنجیدگی سے مستعفی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔فائل فوٹو

افغان صدر کی طالبان کو افغانستان میں دفتر کھولنے کی پیشکش

افغان صدر نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش کردی۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہاہے کہ طالبان اورافغان سیاستدان امن بات چیت کیلیےماسکوکیوں گئے،انہیں اس کاجواب دیناچاہیے۔

ننگرہارمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدراشرف غنی کا کہناتھا کہ افغانستان میں پائیدارامن واپس آئےگا اس کیلیےاپنی جان قربان کرنےکیلیےبھی تیارہوں۔

ان کا کہناتھاکہ افغان حکومت تیارہےطالبان کابل،قندھاریاننگرہارکہیں بھی اپنادفترکھول سکتےہیں، عوام کےووٹوں سے صدربنا،اس بات پرکوئی سمجھوتانہیں ہوگا۔

افغان صدراشرف غنی کی پیشکش پر طالبان قطردفترکےترجمان نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کےسرکاری سیاسی دفترکامطالبہ واضح ہے۔

ترجمان طالبان قطردفتر کا کہنا تھا کہ ہم اپنےدوحہ کےسیاسی دفتر کیلیےعالمی برادری اوراقوام متحدہ کی حمایت چاہتےہیں۔