ہم آہنگی کے باعث آئی ایم ایف سے اشتراک کافیصلہ ہوا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے ساتھ ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ بنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے اور جلد تکنیکی تفصیلات طے ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ بنیادی اصولوں پر پیش رفت ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کے بنیادی اصول پر پہنچ گئے ہیں، ہماری اور آئی ایم ایف کی سوچ میں خاصی مطابقت پائی جاتی ہے اور ہم عنقریب مل کر ایک پروگرام مرتب کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی سے ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروفد کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات مفید رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کا پروگرام لائیں گے اور پروگرام میں کم آمدنی والے طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔