حیدرآباد کےنواحی علاقےہٹڑی میں پولیس مقابلے کےدوران ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کےبعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی اور سامان برآمد کرلیا گیا۔
ایس ایس پی حیدرآبادسرفراز شیخ کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقےہٹڑی میں رات گئے ناکہ بندی کےدوران گاڑی میں سوار چار افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا جس پرانہوں نے گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیاجس کےبعدپولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جس پر انہیں گرفتار کرکے اسلحہ، مسروقہ گاڑی اور سامان برآمد کرلیاگیا 2 ملزمان فرارہوگئے۔
ایس ایس پی کاکہناہےکہ ملزمان ہٹڑی میں 2 فروری کو ایک گھر میں کی جانے والی ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھے۔