سازشی عناصر کی پرواہ نہیں،عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی طاقت ہےاورہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں

               
February 11, 2019 · |, اہم خبریں, قومی
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ  سازشی عناصرکتنی بھی رکاوٹیں ڈالیں لیکن عوام کی خدمت کرتا رہوں گا

آصف زرداری نے مورو کے نواحی گاؤں میں شاہ بیگ سابقی کے والد کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہغریب عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا اورہم پراعتماد کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی طاقت ہےاورہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔