وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشاد رانجھانی کے قتل کے معاملے میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرعامر شیخ کو ہٹانےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ارشاد رانجھانی کو بروقت اسپتال نہ پہنچانے پرایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران معاملے پر سندھ پولیس کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک کونسلر نے پانچ گولیاں چلائیں اور پولیس نے اس کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کام کرنے کا کہو تو پولیس والے کہتے ہیں ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پولیس سے اللہ کا خوف ختم ہو گیا ہے۔