روس نے یکم اپریل سے عارضی طور پر دنیا کے انٹرنیٹ کے نظام سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔
اس اقدام کا مقصد روس کی سائبر سیکیورٹی کا جائزہ لینا اور مستقبل میں سائبر حملوں سے بچاؤ کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے، اس کے علاوہ اس اقدام کو مستقبل میں سائبر جنگ کی تیاری بھی قرار دیا جارہا ہے
گزشتہ برس روس میں یہ قانون سازی کی گئی تھی کہ روس کے انٹرنیٹ کو خودمختار بنانے کیلئے ناگزیر تکنیکی تبدیلیاں کی جائیں۔
قانون کی منظوری کے بعد ٹیسٹ کے طور پر روس میں یکم اپریل 2019 کو روسی انٹرنیٹ کو عارضی طور پر دنیا کے ڈیٹا سے علیحدہ کردیا جائے گا۔
اس دوران روس کے اندر ہونے والے ڈیٹا کے تبادلے کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات کا حل تلاش کیا جائے گا کہ کس طرح روس کا ڈیٹا غیر ملکی سرورز پر منتقل نہ ہوسکے ۔