ارشاد رانجھانی کے قتل کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج میں درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ڈی ایس پی شاہ لطیف اورقائم مقام ایس ایچ او کے خلاف درج کیا گیا جس میں
رحیم شاہ اور ان کے نامعلوم گارڈ بھی نامزد ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ارشاد رانجھانی کے بھائی خالد رانجھانی کی تھانا شاہ لطیف ٹاؤن کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج ہوگئی مگر کام یہاں مکمل نہیں ہوا،انصاف کے حصول کی جدوجہد چلتی رہے گی۔
ان کا کہناتھا کہ جو بھی لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں ان کو سامنے لایا جائے،میری اپیل ہے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،چاہتے ہیں سچ سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے انصاف کیلیے احتجاج کیا،ایوان میں ہمارا مسئلہ اٹھایا جس پر وزیراعلیٰ سندھ کے شکر گزار ہیں۔
اس سے قبل مقتول کے اہل خانہ نے شاہراہ فیصل اور شاہ لطیف تھانے پراحتجاج کیا تھا جس کے باعث شاہراہ فیصل پرٹریفک بن ہو گئی تھی اور لوگوں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ارشاد رانجھانی قتل کیس میں یوسی چیئرمین گرفتار
وزیر سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو میں خود تھانے پہنچ کر کیس درج کرائوں گا۔