سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

سعودی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں، ذرائع سعودی سفارت خانہ کا کہنا ہے سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، اس دورہ کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

سعودی سفارت خانہ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

سعودی ولی عہد کے دورے سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم کل پاکستان پہنچی تھی اور اس نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔