طاہر زمان نامی شہری سینٹرل جیل کراچی سے لا پتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو
طاہر زمان نامی شہری سینٹرل جیل کراچی سے لا پتہ ہو گیا تھا۔فائل فوٹو

جوڈیشنل انکوائری کرانے کا اختیار نہیں۔سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ براہ راست جوڈیشنل انکوائری کرانے کا اختیار نہیں رکھتی۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق سندھ حکومت کوجوابی خط لکھ دیا گیاہے کہ
سندھ ہائی کورٹ براہ راست جوڈیشنل انکوائری کرانے کا اختیار نہیں رکھتی۔

رجسٹرار کے مطابق جوڈیشل انکوائری کرانے کا اختیار متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوحاصل ہے۔

خط میں واضع کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت چاہے تومتعلقہ سیشن جج سے رجوع کرسکتی ہے،سیشن جج خود یا ایڈیشنل سیشن جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کراسکتا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جوڈیشل انکوائری سے متعلق 2005 کا عدالتی فیصلہ موجود ہے،2005 کے بعد سے جوڈیشل انکوائری کیلیےمتعلقہ سیشن جج کو ہی خط لکھا جاتا ہے،سندھ ہائی کورٹ نے سابقہ حکم نامہ بھی خط کے ساتھ منسلک کردیا۔