زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان مقابلہ جاری تھا جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار محمد فاروق شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس شبہ کا اظہار کیا کہ لیاقت آباد کے رہائشی اہلکار پر فائرنگ لیاری گینگ وار کے کارندوں نے فائرنگ کی، اہلکار پرانا گولیمار کی تنگ گلیوں میں موٹر سائیکل پر گشت کررہا تھا۔

آئی جی سندھ نے بھی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

واضع رہے کہ پولیس اہلکار محمد فاروق ڈیڑھ سال سے تھانہ پاک کالونی میں تعینات تھا۔