بیلجیئم میں مہنگائی کیخلاف ملک گیرہڑتال کے باعث پروازیں معطل

بیلجیئم میں ملک گیر ہڑتال کے باعث تمام فضائی پروازیں معطل رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔نجی ٹی وی نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا ہےکہ ملک بھرکی ٹریڈ یونینز نے مہنگائی اورکم اجرتوں کیخلاف آج ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی ہوئی ہے۔

ہڑتال کے اعلان کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال کےدوران قومی فضائی کمپنی کی تمام ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر رہیں گی۔

فضائی سروس متاثر ہونے کے نتیجے میں سڑکوں پر زمینی سواریوں اور ٹرینوں میں شدید رش کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ ہڑتال بیلجیئم میں مہنگائی کیخلاف اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے کی جارہی ہے۔