وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تھل ایکسپریس کا افتتاح کر دیااوروہ پہلے دن ہی اس میں سفر کررہے ہیں،پہلے دن ملتان سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے ملتان کے مسافروں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا جہاں جہاں غریب بستی ہے وہاں پٹڑی لے کر جاؤں گا، 750 زائد گنجائش والی تھل ایکسپریس میں 10 بوگیاں ہیں، ریلوے عوام کی ہے، ہم پر آرام حرام ہے، کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا معاملہ رواں ماہ حل کرنے کی کوشش ہے۔
افتتاح کے بعدشیخ رشید کا کہنا ہے تھل ایکسپریس راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی چلا کرے گی، 20 فریٹ ٹرینیں چلانا میرا ہدف ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان تاریخی ہوگا، چور اور ڈاکوؤں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے، شریف برادران اس ملک کے ڈان بنے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا سعودی ولی عہد کے دورے سے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری ہوگی۔