مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں دو روز کے لیے مکمل ہڑتال کی کا ل دی گئی تھی ،ہڑتال کے پہلے دن سے ہی وادی میں کاروبار زندگی معطل ہے۔
نجی ٹی وی چینل نے کشمیری میڈیاسروس کے حوالے سے بتایاہےکہ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کی کوشش کے خلاف آج اور کل ہڑتال کرنے کی کال دی تھی جس کے باعث وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35 اے سے متعلق آج اور کل سماعت ہونی ہے، اس دفعہ کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے عوام کی خصوصی شہریت سے متعلق ہے۔