بنگلہ دیش کے کئی شہروں میں قادیانیوں کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے ہیں،مذہبی جماعتوں کی جانب سے قادنیوں کے سالانہ کنونشن کے انعقاد کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں ۔ مذہبی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ اس کنونشن کو بند کیا جائے اورحکومت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان شریک ہوئے ۔
کئی مقامات پر پولیس اورمشتعل مظاہرین کےدرمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔
مذہبی جماعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادنیوں کے سالانہ کنونشن کے انعقاد کو بند کیا جائے اورحکومت قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرئے ۔