کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر سیوریج کا پانی پھینکنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ پر سیوریج کا پانی پھینکنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کیخلاف تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ میں روڈ بند کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔عالمگیر خان سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی لے آئےاور اسے لاکر وزیر اعلیٰ ہائوس کے دروازے پر پھینک دیا ۔
#Fixit – When injustice becomes law, Resistance becomes duty
عالمگیر خان نے کراچی کی سڑکوں پر موجود گندے پانی کو لے جاکر سی ایم ہاؤس کے باہر پھینک دیا.اس احتجاج کا مقصد سندھ کے نااہل حکمرانوں کو احساس دلانا ہے کہ کراچی کے لوگ کس گندگی میں زندگی گزار رہے ہیں. pic.twitter.com/thzt9avAW2
— Alamgir Khan (@AKFixit) February 11, 2019
عالمگیر کا کہنا تھا کہ آج سندھ حکومت کرچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے،میں اداروں سے بات کر کر کے تھک چکا تھا مجبور ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا۔