مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلواما کے ایک اسکول میں دھماکہ ہوا ہے جس میں 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں، زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
سیکیورٹی اداروں نے اسکول کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پلواما کے اسکول میں ہونے والے دھماکے سے 28 طلبا زخمی ہوئے ہیں جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی طلبا کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔
اسکول میں ہونے والے دھماکہ کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
سیکیورٹی اداروں نے اسکول کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
فوری طور پر دھماکہ کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کا لگتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسکول میں گرنیڈ لے کر داخل ہوا تھا۔