فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں سوائن فلو سےہلاکتیں312ہو گئیں

بھارت میں سوائن فلو سےہلاکتیں312ہو گئیں،9 ہزار سے زائد افراد متاثرہیں۔

بھارت بھر میں سوائن فلو کا مرض تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، پچھلے کچھ دنوں میں ہی سوائن فلو سے84 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،اب تک اس فلو سے مرنے والوں کی تعداد 312 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تاحال9 ہزار سے زائد افراد میں سوائن فلو کے مثبت اثرات پائے گئے ہیں ۔ او راس معاملہ میں راجستھان سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں سب سے زیادہ اس مرض کے متاثرین پائے گئے ہیں ۔

پنجاب میں سوائن فلو سے 30 لوگ مارے گئے ہیں او رمدھیہ پردیش میں22 لوگوں کی موت ہوئی ہے، دہلی او ر مہاراشٹرا میں8 لوگوں کی جان گئی۔

جبکہ تلنگانہ میں 5لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے او ر424افراد اس متاثر ہوئے ہیں ۔ حکومت اس بیماری کے خلاف لڑنے کیلیے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں اچھے علاج کی ہدایت دی ہے۔