نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو
نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔فائل فوٹو

نواز شریف کو جیل میں بخارکی شکایت

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق ویراعظم  نواز شریف کو بخارکی شکایت ہے،جیل حکام نے ذاتی معالج کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔

نواز شریف کے اہل خانہ کومیڈیکل بورڈ کی سفارش کے باوجود نواز شریف کا مناسب علاج نہ کرانے پرتشویش ہے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل حکام نے سابق وزیراعظم تک رسائی نہیں دی،جیل حکام نے ذاتی معالج کوبتایا کہ جیل کے ڈاکٹر نے نواز شریف کا معائنہ کرلیا ہے آپ کے معائنے کی  ضرورت نہیں۔

نواز شریف کے اہل خانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اوردیگر رہنما کل کوٹ لکھ پت میں سے ملاقات کریں گے۔

واضع رہے کہ نوازشریف کا طبی معائنہ کرنے والے اسپیشل میڈیکل بورڈ سابق وزیراعظم کے لیے ہمہ وقت ماہرِامراض قلب کو ضروری قرار دیا تھا۔
سفارشات میں کہا گیا ہےکہ نوازشریف کو ہمہ وقت ماہرامراض قلب کی ضرورت ہے،ان کو ایسے ادارے میں شفٹ کیا جائے جہاں عارضہ قلب کی طبی سہولتیں بروقت میسر ہوں جب کہ ان کی ماضی کی طبی ہسٹری اور موجودہ طبی معائنوں کی رپورٹس بھی مد نظر رکھی جائیں۔