سبی میں زیر زمیں چھپایا گیا بھاری اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد

کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی۔ اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا۔آئی ایس پی آر

               
February 13, 2019 · اہم خبریں, قومی
برآمد اسلحے اوردھماکہ خیز بارود کی فائل فوٹو

برآمد اسلحے اوردھماکہ خیز بارود کی فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سبی میں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  اسلحہ زیر زمین چھپایا گیا تھا۔ کارروائی انٹیلی جنس بنیاد پر کی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان پاک کی جانب سے برٓآمد کیے گئے اسلحے اور دھماکہ خیز مواد کی مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔