مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سیاسی آزادی کودبانے کیلیے سوشل میڈیاپر پابندی عائد کی گئی تو اپوزیشن مخالفت کریگی۔
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی آزادی کودبانے کیلیے سوشل میڈیاپر پابندی عائد کی گئی تو اپوزیشن مخالفت کریگی، ہمیں شمالی کوریانہیں بنایا جاسکتا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ جمہوریت پسندوں کی آوازنہیں دبائی جاسکتی،کسی آواز کو دبایاجائے تو انتہاپسندی بڑھتی ہے۔